فرانس میں پولیس کے مطابق ایک چرچ پر حملہ کرنے والے چاقوؤں سے لیس دو حملہ آوروں کو مار دیا گیا ہے۔
تاہم پولیس کی کارروائی سے قبل حملہ آوروں نے چرچ میں یرغمال بنائے گئے افراد میں سے ایک شخص کو قتل کر دیا تھا۔
حکام نے حملہ آوروں کی شناخت اور اُن کے محرکات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
یہ حملہ فرانس کے علاقے نارمندی میں ایک چرچ پر کیا گیا جہاں
چاقوؤں سے لیس افراد نے لوگوں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔
حملہ آوروں کی موجودگی کے بعد پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا۔
واضح رہے کہ 14 جولائی کو فرانس کے قومی دن کے موقع پر نیس شہر میں ایک شخص نے لوگوں پر تیز رفتار ٹرک چڑھا دیا جس سے 84 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
نیس میں لوگ آتشبازی کا مظاہرہ دیکھنے کے لیے جمع تھے کہ یہ حملہ کیا گیا۔